110+ Best Tea Poetry in Urdu Text – چائے پر شاعری​

Tea is more than just a drink. It is a part of daily life, comfort, friendship, and beautiful memories. That is why Tea Poetry in Urdu is loved by so many people. A simple cup of tea can bring peace to the heart, start meaningful conversations, and make special moments even better. Whether you enjoy Chai Shayari, tea Quotes, or چائے پر شاعری, tea has a unique way of connecting people and emotions.

In this collection, you will find the best Tea Poetry in Urdu, Chai Shayari Urdu, Tea Quotes, and beautiful چائے پر اشعار. These poetry lines cover love, friendship, sadness, happiness, and the special bond many people have with tea. If you are a tea lover looking for heartfelt poetry, meaningful quotes, or Chai Captions for social media, this collection has something for every mood and occasion.

Best Tea Poetry in Urdu

110+ Best Tea Poetry in Urdu Text - چائے پر شاعری​

وہ ہمیں اس قدر چاہنے لگے
کافی کے دیوانے اب چائے پینے لگے

ہم تو چائے کے دیوانے ہیں
کافی پینے والوں سے ہماری بنتی نہیں

تمہیں دیکھنے کا نشہ اور چائے کا نشہ
ایک جیسے ہیں، جلدی سے اترتا نہیں

اس نے کہا کافی پینے چلیں
ہم نے کہا ہم تو چائے کے دیوانے ہیں

طلب لگی ہے تمہیں دیکھنے کی
اور تمہارے ساتھ چائے پینے کی

ہلکے میں مت لینا تم کسی کے سانولے رنگ کو
دودھ سے زیادہ کہیں دیکھے ہیں شوقین میں نے چائے کے

کس کو بولوں ہیلو اور کس کو بولوں ہائے
ہر ٹینشن کی ایک ہی دوا، ادرک والی چائے

یہ چائے امیری اور غریبی نہیں دیکھتی صاحب
سب کو ایک سا سکون دیتی ہے

Chai Poetry in Urdu 2 Lines

نہ عشق نہ کوئی رائے چاہیے
سرد موسم ہے بس ایک چائے چاہیے

یادوں میں آپ اور ہاتھوں میں چائے ہو
پھر اُس صبح کی کیا بات ہو

چائے تو صرف دوا ہے صاحب
درد تو کچھ اور ہی ہے

یہ گرم چائے تو یوں ہی بدنام ہے
دل تو ہمارا آپ کی بے رخی سے جلتا ہے

مہنگائی نے عاشقوں کو مار رکھا ہے
یہ چائے ہی ہے جس نے ابھی تک سنبھال رکھا ہے

لوگوں نے دارو کو تو یوں ہی بدنام کیا ہے
اصل نشہ تو چائے پینے میں ہے

بیٹھے چائے کی پیالی لے کر پرانے قصے گرم کرنے
چائے ٹھنڈی ہوتی گئی اور آنکھیں بھی نم

اُس چائے سے بھرے پیالے میں بس ایک کمی تھی
اب وہ اُن ہاتھوں کی بنی ہوئی نہیں تھی

Also read: 2 Lines Poetry in Urdu

Short Poetry on Chai in Urdu Text

Poetry on Chai in Urdu Text

سانولا رنگ ہے
اور تھوڑا کڑک مزاج ہے
سنو تم پسند ہو مجھے
تمہارا چائے جیسا ذائقہ ہے

ملو کبھی چائے پر
پھر کوئی قصے بنیں گے
تم خاموشی سے کہنا
ہم چپکے سے سنیں گے

جیسے شام ڈھلتی جا رہی ہے
تمہارے ساتھ بیٹھ کر
چائے پینے کی طلب بھی
بڑھتی جا رہی ہے

چائے کی چسکی کے ساتھ
اکثر کچھ غم بھی پیتا ہوں
مٹھاس کم ہے زندگی میں
مگر زندہ دلی سے جیتا ہوں

کافی والے تو صرف فلرٹ کرتے ہیں
کبھی عشق کرنا ہو
تو چائے والوں سے ملنا

Tea Poetry Copy and Paste

Tea Poetry Copy and Paste

محبت ہو یا چائے
ایک دم کڑک ہونی چاہیے

میں بن جاؤں چائے کی پتی
تم بن جاؤ شکر کے دانے
کوئی تو ملائے گا ہمیں
چائے پینے کے بہانے

اے زندگی آ بیٹھ کہیں چائے پیتے ہیں
تو بھی تھک گیا ہوگا
مجھے پریشان دیکھ دیکھ کر

خود کے لیے بھی کچھ دن جی لینا
کسی اور کے ہاتھ کی نہیں
اپنے ہاتھ کی چائے بنا کر بھی پی لینا

بہت دور منزل ہے
تھوڑا آرام ہو جائے
چلو دو پل ساتھ بیٹھتے ہیں
ایک ایک کپ چائے ہو جائے

یہ عشق ہی تو ہے ہمارا چائے سے
ورنہ کھولتی ہوئی چیز
کون لبوں سے چومتا ہے

Famous Tea Lover Poetry

کچھ اِس قدر میری زندگی میں اُس کا راج ہے
جیسے چائے کی چسکی میں ادرک کا ذائقہ ہے

یہ سردیوں کا موسم دھند کا نظارہ
چائے کے ساتھ بس انتظار تمہارا

کاش میں بھی اِس طرح کی چائے بنا پاتا
نفرتوں کو دل سے ہمیشہ کے لیے مٹا پاتا

ایک کپ چائے اور خواہش تمہاری
سفر مکمل کریں یادیں تمہاری

ایک تو وہ اتنی حسین ہے
اوپر سے چائے کی شوقین ہے

زندگی کو ہمسفر چاہیے جینے کے لیے
ہمیں زندگی بھر چائے چاہیے تیرے ہاتھ کی پینے کے لیے

رب میری ایک خواہش پوری کر جائے
کبھی آپ کے ساتھ ایک کپ چائے ہو جائے

تم سے اظہارِ محبت بھی کریں گے ایک دن
پہلے چائے تو بنانا سیکھ جاؤ

Tea Sad Poetry in Urdu

طلب لگی ہے تمہارے
ساتھ چائے پینے کی
تم چائے کو دیکھنا
ہم بس تمہیں دیکھیں گے

چائے کے کپ سے اُٹھتے ہوئے دھوئیں میں
مجھے تیری شکل نظر آتی ہے
تیرے انہی خیالوں میں کھو کر
میری چائے اکثر ٹھنڈی ہو جاتی ہے

عشق ہے تو ظاہر کر
بنا کر چائے حاضر کر
ادرک ڈال یا ڈال الائچی
لیکن ساتھ میں محبت بھی شامل کر

نہ عشق نہ محبت
اور نہ ہی کسی کا دیدار
ہمیں تو پسند ہے اپنے دوستوں
کے ساتھ وہ کلہڑ والی چائے کا ذائقہ

لوگوں کو ملتا ہوگا سکون عشق میں
ہمیں تو صبح صبح بغیر چائے کے
چین نہیں ملتا

Also read: Sad Poetry in Urdu

Chai Shayari in Urdu for Friends

یہ جو چائے سے ہمیں اتنی محبت ہے
قسم سے یہ سب تمہاری بدولت ہے

وہ پل بھی کوئی پل ہے
جس پل تیرا احساس نہ ہو
وہ چائے پھر کیسی چائے
جس میں تیرے ہونٹوں سی مٹھاس نہ ہو

آپ کس غلط فہمی میں ہیں جناب
دودھ سے کہیں زیادہ دیکھے ہیں
میں نے چائے کے شوقین

جتنا اُبلتی ہے اُتنی بہتر لگتی ہے
یہ چائے بھی نہ مجھے میرے
غصے والی بابو جیسی لگتی ہے

چائے دوسری ایسی چیز ہے
جس سے آنکھیں کھلتی ہیں
دھوکا ابھی بھی پہلے نمبر پر ہی ہے

لوگوں کی دوستی پر شک ہونے لگا ہے
کیونکہ چائے پینے والا دوست
آج کل کافی جو پینے لگا ہے

Also read: Friendship Poetry in Urdu

Deep Chai Quotes in Urdu

“مجھے کبھی بھی اتنی بڑی چائے کا کپ یا اتنی لمبی کتاب نہیں مل سکتی جو مجھے پوری طرح مطمئن کر سکے۔” — سی۔ ایس۔ لیوس

“میں کہتا ہوں دنیا جہنم میں جائے، مگر میری چائے ہمیشہ موجود ہونی چاہیے۔” — فیودور دوستوفسکی

“میری چائے کا وقت ساڑھے پانچ بجے ہے، اور میری مکھن لگی ٹوسٹ کسی کا انتظار نہیں کرتی۔” — ولکی کولنز

“محبت اور اسکینڈل چائے کو سب سے بہتر میٹھا بنا دیتے ہیں۔” — ہنری فیلڈنگ

“خدا کا شکر ہے چائے کے لیے! ورنہ دنیا چائے کے بغیر کیا کرتی؟” — سڈنی سمتھ

“جب تک چائے موجود ہے، امید باقی ہے۔” — آرتھر ونگ پنرو

“ہمیشہ چائے کا وقت ہوتا ہے۔” — لیوس کیرول

Chai Captions for Social Media

کبھی سکون کی چسکی
تو کبھی الجھن کا قصہ ہے
چائے صرف چائے نہیں
ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے

رشتوں کی چائے میں شکر ذرا
ناپ کے ہی رکھنا
پھیکی ہوئی تو ذائقہ نہیں آئے گا
زیادہ میٹھی ہوئی تو دل بھر جائے گا

عشق اور صبح کی چائے
دونوں ایک جیسے ہوتے ہیں
ہر بار وہی نیا پن
ہر بار وہی تازگی لاتے ہیں

اس قدر وہ دنیا کے سامنے
اپنا عشق دکھاتی ہے
چائے کی ایک چسکی لے کر
مجھے جھوٹی چائے پلاتی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top