Islamic Poetry captures the beauty of faith, the love of Allah, and the teachings of Prophet Muhammad ﷺ in a language that moves and inspires. Islamic poetry in Urdu has always held a special place in the hearts of readers who seek faith, reflection, and spiritual peace. From beautiful Islamic poetry in Urdu to heart touching Islamic shayari, each line express love for Allah, remembrance, repentance, and the realities of human struggle. Rooted in Islamic teachings, Quranic wisdom, and prophetic values, Urdu Islamic poetry connects emotions with belief, offering comfort, guidance, and a deeper sense of purpose in everyday life.
This article brings together a thoughtful collection of Islamic poetry in Urdu text, including 2 lines Islamic poetry, deep and sad Islamic poetry, Iqbal poetry on Islam and meaningful Islamic quotes and status for WhatsApp. Each section is written to remain spiritually rich, and easy to read, while also helping readers find inspiring Islamic content for reflection, sharing, and personal connection.
Beautiful Islamic Poetry in Urdu

اک میں ہوں کہ جاتا نہیں در پہ اس کے
اک وہ ہے کہ صداؤں پہ صدائیں دیے جا رہا ہے
اک میں ہوں کہ کتراتا نہیں گناہوں سے
اک وہ ہے کہ بے حساب دیے جا رہا ہے
من کے اندر ہی راز سارے ہیں
نیتوں پر ہی سب کنارے ہیں
دل کے اوپر ہزار پردے ہیں
اس کے اندر کئی نظارے ہیں
حرم میں شیخِ حرم بے قرار بیٹھے ہیں
خدا ملا ہی نہیں، ہمت وہ ہار بیٹھے ہیں
نظر جو یار نے بخشی تو ہم نے یہ جانا
کہ لباسِ یار میں پروردگار بیٹھے ہیں
مسجد کے لیے سر کٹانے کو تیار ہیں
لیکن مسجد میں سر جھکانے کو تیار نہیں
نبیِ کریم کا نام سنتے ہی جھوم جاتے ہیں
نبیِ کریم کا حکم سنتے ہی گھوم جاتے ہیں
ذکر جس کا ہے سورۂ فاتحہ میں
وہ صراطِ مستقیم
آپ ﷺ ہی تو ہیں
تمنا دید کی موسیٰ کرے اور طور جل جائے
عجب دستورِ اُلفت ہے
کرے کوئی، بھرے کوئی
سوچو وہ رب کیسا ہوگا؟
جس کے ناموں میں ہی
تمہارے ہر سوال کا جواب ہے
سبحان اللہ
دل کھول کر باتیں کریں کس سے تیرے سوا
کون ہے ہماری سننے والا تیرے سوا
یہاں تو سب اپنی کشتیوں پر سوار ہیں
ہمیں کون پار کرے گا تیرے سوا
2 Lines Islamic Poetry

ہوتا ہے قتل زباں سے جن کا
لگتا ہے کیوں دل تیرا اس مے خانے میں
جھکتا نہیں دنیا کے توبہ خانے میں
یا رب یہ عجب تیرے پیمانے ہیں
بذوقِ نظر تو جھکی ہوئی نگاہ بھی آسمان پہ نظر رکھتی ہے
یا رب دلِ مضطرب میں شمعِ وحدت تو جلا دے
نام میں نے جب محمد مصطفیٰ ﷺ کا لے لیا
میرے لب نے میرے لب کا بڑھ کے بوسہ لے لیا
نہیں چاہیے دنیا کی محبتیں یا رب
مجھے بس تیری رضا چاہیے میری آخرت تک
جن کو رب سے مانگنے کی عادت ہو
وہ کبھی بھی خالی ہاتھ نہیں رہتے
جس نے گنہگاروں کی دنیا اتنی خوبصورت بنا دی
سوچو اس رب کی جنت کتنی حسین ہوگی
کر لے توبہ ابھی بھی وقت ہے
پھر نہ کہنا کہ حساب سخت ہے
اے آتشِ دوزخ نہ دیکھ اتنے غضب سے مجھ کو
وہ بڑا رحیم ہے جس کا گنہگار ہوں میں
نہیں مانگنا آتا تو صرف ہاتھ پھیلا دو
وہ بند لبوں کی بولیاں بھی سنتا ہے
لوگوں کی سازشیں آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
قرآن نے بتایا ہے اور تمہارا رب بہترین چال چلنے والا ہے
مجھے اس کے سامنے بولنا بہت پسند ہے
کیونکہ میرا رب مجھے بڑے غور سے سنتا ہے
اللہ والوں سے تعلق رکھو، طبیعت ٹھیک رہے گی
یہ وہ حکیم ہیں جو لفظوں سے علاج کرتے ہیں
نس نس سے واقف ہے، رگ رگ جانتا ہے
مجھ کو مجھ سے بہتر میرا رب جانتا ہے
صبح کو باغ میں شبنم پڑتی ہے فقط اس لیے
کہ پتّا پتّا کرے تیرا ذکر باوضو ہو کر
غم ہی پھر ایسا ملا کہ بات نماز تک جا پہنچی صرف
ایک سجدہ کیا اور داستان رب تک جا پہنچی
Islamic Deep Poetry in Urdu Text

میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضور
میں آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا
نمازِ عشق ہے یہ، خامخواہ نہیں ہوتی
ہر اک شخص سے یہ تو ادا نہیں ہوتی
خیالِ یار میں گزریں یوں ہی زمانے پھر
صلاةِ عشق میں مغرب عشاء نہیں ہوتی
مجھ کو خیال ہے کہ تو میرا خیال ہے
اے مرکزِ خیال! تیرا کیا خیال ہے؟
آتا ہے تو خیال میں کتنے خیال سے
تجھے کو میرے خیال کا کتنا خیال ہے
غمِ عاشقی تیری راہ میں، شبِ آرزو تیری چاہ میں
جو اُجڑ گیا وہ بچا نہیں، جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں
جہاں دل و جگر کو ملے سکوں، مجھے اس جہاں کی تلاش ہے
جو بسا ہوا ہے نگاہ میں، اُسی آستاں کی تلاش ہے
مجھے کیا خبر کہ وہ عشق تھا، نماز تھی کہ سلام تھا
میرا اشک اشک تھا مقتدی، تیرا حرف حرف امام تھا
لوگ مومن تو ہیں ایمان نہیں ہے باقی
جب سے کردار میں قرآن نہیں ہے باقی
کون کہتا ہے مسلمان نہیں ہے باقی؟
پر مسلمان میں انسان نہیں ہے باقی
کہاں تیرا آستانہ کہاں میری سجدہ ریزی؟
تیرے در کے ہو جو قابل وہ میں سر کہاں سے لاؤں
ارے واعظؔ حسابِ حشر سے ایسا بھی کیا ڈرنا
وہ بخشش پر تُلے تو فردِ عصیاں کون دیکھے گا
Heart Touching Poetry on Islam

بچ کے نکلے جو موت کے منہ سے
یادِ اللہ میں پڑے ہوئے ہیں
وصل کی شب میں کیا مرغِ سحر کا بند و بست
نعرۂ اللہ اکبر کا ہے دھڑکا ایک اور
کوئی دونوں میں کہیں ربطِ نہاں ہے شاید
بت کدہ چھوٹا تو اللہ کا گھر بھی نہ ملا
اللہ رے اشتیاقِ نگاہِ امید کا
کھوئے ہوؤں کی یاد میں پرنم نہ ہو سکی
اللہ نظر کوئی ٹھکانہ نہیں آتا
آنے کو چلے آتے ہیں، جانا نہیں آتا
اور دیوانے کو دیوانہ بناؤ
اللہ اللہ اتنی خاطر داریاں
اولیاءِ اللہ کی چوکھٹ کے بھی آداب ہیں
سر اٹھا کر جو بھی آیا اس کو دروازہ لگا
یاد آئی طاقِ بیت اللہ میں
بیتِ ابرو اس بتِ دل خواہ کی
اس نئے دور کی تہذیب سے اللہ بچائے
مسخ ہوتی نظر آتی ہے بشر کی صورت
اللہ اللہ مجھ سا عاصی درخورِ رحمت ہوا
رشکِ زاہد! تو بھی ہے یہ قدرِ عصیاں دیکھ کر
اے بتِ کافر معاذ اللہ یہ تیرا شباب
کوئی کافر ہی رہے گا اب مسلماں دیکھ کر
جہاں دعا ملتی تھی، اللہ جوڑی سلامت رکھے
میں نے تیرے بعد ادھر سے گزرنا چھوڑ دیا ہے
اللہ رے نادان جوانی کی امنگیں
جیسے کوئی بازار سجایا نہیں جاتا
اللہ رے اس زلف کے جاں بخش اندھیرے
جیسے کہ مہکتے ہوئے ظلمات کا عالم
اس تغافل پہ بھی اللہ اللہ
یاد آتا ہے کوئی رہ رہ کے
Best Islamic Quotes in Urdu

اعمال نیتوں کے مطابق جانے جاتے ہیں۔
تم میں سے کوئی بھی اس وقت تک کامل ایمان والا نہیں جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو خود کے لیے پسند کرتا ہے۔
طاقتور وہ نہیں جو دوسروں پر غالب آجائے، بلکہ وہ ہے جو اپنے غصے پر قابو پائے۔
نیک کلام بھی صدقہ ہے۔
چیزوں کو آسان بناؤ اور مشکل نہ کرو۔
جو کوئی اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے یا تو نیک بات کرنی چاہیے یا خاموش رہنا چاہیے۔
جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔
تم میں سب سے بہتر وہ ہے جس کا کردار سب سے بہتر ہو۔
اپنے بھائی کی مدد کرو، چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔
کیا میں تمہیں بہترین اعمال نہ بتاؤں؟ – وقت پر نماز پڑھنا، حسنِ کلام، اور دوسروں کو کھانا کھلانا۔
اللہ کے نزدیک سب سے محبوب اعمال وہ ہیں جو مستقل مزاجی سے کیے جائیں، چاہے وہ چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں۔
ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے نفرت نہ کرو، ایک دوسرے سے منہ نہ موڑو۔
اپنے بھائی پر مسکرانا بھی صدقہ ہے۔
شبہ سے بچو، کیونکہ شبہ سب سے بری افواہ ہے۔
حیا ایمان کا حصہ ہے۔
Islamic Status in Urdu for WhatsApp

دریا میں اترنے کا سلیقہ نہیں جن کو
نادان ہیں ساحل پہ گوہر ڈھونڈ رہے ہیں
ہم لوگ نمازوں کے بھی پابند نہیں ہیں
اور اپنی دعاؤں میں اثر ڈھونڈ رہے ہیں
جنت میں سب کچھ ہے لیکن موت نہیں
قرآن میں سب کچھ ہے لیکن جھوٹ نہیں
دنیا میں سب کچھ ہے لیکن وفا نہیں
انسان میں سب کچھ ہے مگر صبر نہیں
الجھنوں میں جکڑے ہیں
پریشانیوں میں پھنسے ہیں
کسی کے سامنے رونے سے بہتر ہے
بندہ سجدے میں رب کے آگے روئے
یہ سنا ہے کہ وہ سنتا ہے صدا سے پہلے
مانگنے والوں کو دیتا ہے دعا سے پہلے
ناز کیوں نہ ہو گناہ گاروں کو تجھ پہ مولا
تو نے بخشش کو اتارا ہے خطا سے پہلے
اٹھتے نہیں ہیں اب تو دعا کے لیے بھی ہاتھ
کس درجہ نااُمید ہیں پروردگار سے
وہی کارواں، وہی راستے، وہی زندگی، وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر
کبھی تم نہیں، کبھی ہم نہیں
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کو
کیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
کسی کے تم ہو کسی کا خدا ہے
دنیا میں مرے نصیب میں
تم بھی نہیں، خدا بھی نہیں
اتنا شدید غم ہے کہ احساسِ غم نہیں
کیسے کہوں کہ مجھ پہ تمہارا کرم نہیں
میں نے جمالِ یار نہ دیکھا تو کیا ہوا
ہر دم خیالِ یار ہے، یہ بھی تو کم نہیں
Islamic Shayari Lines in Urdu

مانگ لو مانگ لو، چشمِ تر مانگ لو
دردِ دل اور حسنِ نظر مانگ لو
کملی والے کی نگری میں گھر مانگ لو
مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے
حسین تیرا بھی ہے
حسین میرا بھی ہے
نہ تقسیم کر خود کو فرقوں میں
اسلام تیرا بھی
اسلام میرا بھی ہے
ایک یہ جہاں، ایک وہ جہاں
ان دو جہاں کے درمیان
بس فاصلہ ہے ایک سانس کا
جو چل رہی تو یہ جہاں
جو رُک گئی تو وہ جہاں
تو جلال بھی، تو جمال بھی، تو ہی حال بھی، تو ہی قال بھی
تری شان کی کروں بات کیا، تو ہی خود ہے اپنا کمال بھی
نامِ خدا ہر جگہ، ذکرِ خدا کہیں کہیں
ذکرِ خدا بھی ہو اگر خوفِ خدا کہیں کہیں
اثر کرے نہ کرے سن تو لے مری فریاد
نہیں ہے داد کا طالب یہ بندۂ آزاد
میں جانتا ہوں جماعت کا حشر کیا ہوگا
مسائلِ نظری میں الجھ گیا ہے خطیب
اُس کے نزدیک غمِ ترکِ وفا کچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہوا کچھ بھی نہیں
میں تو اِس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنے
تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گِلا کچھ بھی نہیں
جو رب کو میرے قبول ہو
وہی کاش میرے اصول ہوں
وہی صبر ہو وہی گفتگو
وہی سادگی وہی عاجزی
خالی پڑے ہوئے ہیں میرے ہاتھ دیکھ لو
کوئی نہیں ہے آج میرے ساتھ دیکھ لو
میں جن کو دستیاب رہا قلب و جاں سے
وہ جاتے جاتے کہہ گئے اوقات دیکھ لو
Islamic Poetry SMS for Text
کرتا ہے نفرت اس کے بندے سے جو
پڑھتا ہے کون جنازہ ان کا
یہی تو نفیس وہ کام بڑے کام کا کرتا ہے
چاہت کیسے رکھے گا پھر رب سے وہ
عجب احساس سا اس دل میں ہوتا ہے
ہاتھ میں تسبیح، ورد میرے نام کا کرتا ہے
تو جنت اس کے بدلے بانٹتا ہے
نہیں اظہارِ خواہش مجھ سے ہوتا ہے
مسلمان تھا پر ایمان نہیں تھا
چاہت میں تیری سجدے میں ہے آدم
ہر سانس میں آس میں ہے بس اللہ ہو
تیری رحمتوں سے میں انجان نہیں تھا
یوں تو دل تھا گھر فقط اللہ کا
بت جو پالے تھے تو جا رکھنی ہی تھی
تو نہ ملتا مگر اللہ رے محرومیِ شوق
جینے والے تری امید میں مر بھی نہ سکے
چہرہ بجھا بجھا سا، پریشان زلف زلف
اللہ دشمنوں کو بچائے وبال سے
جو بن سنور کے وہ اک ماہ رو نکلتا ہے
تو ہر زبان سے بس اللہ ہو نکلتا ہے
اللہ رے تقدیر کی ناکامیِ پیہم
یوں بیٹھا ہوں اب جیسے کوئی کام نہیں ہے
دل غنی ہے تو مفلسی کیا ہے
گھر میں اللہ کے کمی کیا ہے
یہ کہہ کے پلٹے ہیں دنیا کے دیکھنے والے
کہ یہ جگہ نہیں واللہ دل لگانے کی
اک پیکرِ خیال کی اللہ رے محویت
میں خود بھی اب نگاہ میں اپنی رہا نہیں
بتا دو واقعاتِ طور کچھ تو
کلیمِ اللہ گزرا ماجرا کیا
Islamic Sad Poetry in Urdu
اک دیا جلتا ہے میرے سینے میں
کائنات کی تاریکی میں مانندِ آفتاب
سمجھ تو جاؤں حسنِ ذات میں تیری
اتر جائے تو گر بس روح میں میری
پھر آسمان کھول دیتا ہے درِ شفائی
ملے جو تیرے در کی آقا گدائی
تو پھر مل جائے مجھ کو ساری خدائی
عشق کی کوئی ذات نہیں
عشق مگر ہے ذات میں
فکرِ معاش ہی میں پھرتا ہوں مارا مارا
ہے آتشِ شکم سے وجدان پارا پارا
خبط ہے یہ وصل کا ہم کو تمہارا
خدا رکھے محلے میں سبھی اللہ والے ہیں
احکامِ عشق تم ادا تو کیجیے
دنیا کو خود سے تم جدا تو کیجیے
احکام تیرے مرنے نہیں دیتے
اور لوگ مجھ کو جینے نہیں دیتے
رب رب تو کرتا ہے پھر دنیا سے کیا ڈرتا ہے
گر رب پہ من ٹکتا ہے وہ دیکھ کیا کرتا ہے
ہے خواہش یہ میری تجھے پانے کی
عجب آرزو ہے یہ دیوانے کی
کتنے وظائف پڑھتے ہو، کتنی دعائیں مانگتے ہو
اعمال اچھے ہوں تو انعامات مانگتے اچھے لگتے ہو
عجب ہے داستانِ زندگی میری
چھین لے زندگی یہ تمام
جہادِ نفس کے قابل نہیں ہیں ہم
مگر اس فرض سے غافل نہیں ہیں ہم
روشنی سے آگے کی بات ہے
سفر میں ساتھ جو رختِ سفر نہ ہوا
ہیں وہ صوفی جو کبھی نالۂ ناقوس سنا
خدا رکھے محلے میں سبھی اللہ والے ہیں
بھٹکتا در بدر کیوں علم میرا ہے
ندا شکر ہی ندائے سچ ہے
نمازِ عشق تو ہے صرف جاں سچ پر فدا ہونا
سجودِ حق تو ہے حق بندگی ہی کا ادا ہونا
نہ تیرا کوئی ٹھکانہ، نہ تیرا کوئی گھر تھا
موت پر ان کی جشن مناتے ہیں لوگ
ہے قلب صدائے اضطراب، اللہ ہو
4 Lines Islamic Poetry
نہ کچھ لے کے آئے تھے
نہ کچھ لے کے جائیں گے
بس چند ایسے اعمال ہوں گے
جن کی نیکیاں ہم قبر میں پائیں گے
یہاں اندھیرا ہے روشنی لانا
میں خاک ہوں بستر لانا
تنہائی ہے دوست لانا
سانپ بچھو ہیں اعمال لانا
نہ گورا حسن کی علامت ہے
اور نہ کالا بدصورتی کی نشانی ہے
کفن سفید ہو کر بھی خوف کی علامت ہے
اور کعبہ کا غلاف کالا ہو کر بھی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
مجھ پہ بھی چشمِ کرم اے میرے آقا کرنا
حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا
میں کہ ذرّہ ہوں مجھے وسعتِ صحرا دے دے
کہ تیرے بس میں ہے قطرے کو بھی دریا کرنا
تم کس دنیا پر فخر کرتے ہو؟
جس کا بہترین مشروب مکھی کا تھوک یعنی شہد ہے
اور بہترین لباس کیڑے کا تھوک یعنی ریشم ہے
اور جس کے حلال میں حساب
اور حرام میں عذاب ہے
جس زمین پر بارش نہ ہو
وہاں کی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں
اور جس گھر میں دینِ اسلام نہ ہو
وہاں کی نسلیں برباد ہو جاتی ہیں
دنیا کی کتابوں میں قرآن چمکتا ہے
قرآن میں اللہ کا فرمان چمکتا ہے
عادت جو بنا لے قرآن کی تلاوت کی
اللہ کی نظروں میں وہ انسان چمکتا ہے
Iqbal Poetry on Islam in Urdu
دلوں میں ولولے آفاق گیری کے نہیں اٹھتے
نگاہوں میں اگر پیدا نہ ہو انداز آفاقی
میں جانتا ہوں جماعت کا حشر کیا ہوگا
مسائل نظری میں الجھ گیا ہے خطیب
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزا تو تب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
بتانِ وہم و گماں، لا الہٰ الا اللہ
دل میں ہے مجھ بے عمل کے داغِ عشقِ اہلِ بیت
ڈھونڈتا پھرتا ہے دامن ظلِ حیدرؓ کے لیے
خصُوصِیت نہیں کُچھ اِس میں اے کلیم تِری
شَجَر حَجَر بھی خُدا سے کلام کرتے ہیں
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا
دلوں کی عمارتوں میں کہیں بندگی نہیں
پتھر کی مسجدوں میں خدا ڈھونڈتے ہیں لوگ
Islamic Love Poetry In Urdu
یہ ‘لسان العصر’ کا پیغام ہے
”ان وعد اللہ حق” یاد رکھ
چھپایا حسن کو اپنے کلیم اللہ سے جس نے
وہی نازآفرین ہے، جلوہ پیرا نازنینوں میں
جب دکھاتا ہے رب جمال اپنا
دیکھ لے بے نقاب، عشق اللہ
نور حق بے حجاب، عشق اللہ
یاد دلبر، شراب عشق اللہ
ترے خیال کی بے تابیاں معاذ اللہ
کہ ایک بار بھلائیں تو لاکھ بار آئے
بد قسمتوں کا یاد نہ کرنے پہ ہے یہ حال
اللہ اگر وہ یاد ہی آئیں تو کیا کریں
اللہ تیرے حسن فروزاں کی پردگی
اک لو سی تھرتھرائی، پس چشم اشک بار
وہ ابتداۓ محبت کی لذتیں واللہ
کہ اب بھی روح میں اک اہتزاز باقی ہے
میں راز عشق کو رسوا کروں معاذ اللہ
یہ بات اور ہے، دل پر نہ اختیار رہے
غضب کی یاد میں عیاریاں واللہ تم کو بھی
غرض قائل تمہارے ہم تو اے جاں ہوتے جاتے ہیں
فریاد کئے جا اے اکبرؔ، کچھ ہو ہی رہے گا آخر کار
اللہ سے توبہ ایک طرف، صاحب کی دہائی ایک طرف
آرزو ہے مجھے اک شخص سے ملنے کی بہت
نام کیا لوں، کوئی اللہ کا بندہ ہوگا
اللہ رکھے اس کا سلامت غرور حسن
آنکھوں کو جس نے دی ہے سزا انتظار کی
جانا ہے عدم کی راہ ہمیں ہونا ہے فنا فی اللہ ہمیں
لیتے ہیں یہاں دم چند نفس، ہستی سے ہمیں کچھ کام نہیں
عیاں کیا ہے ترا راز فی سبیل اللہ
خبر نہ تھی کہ ہے یہ بھی خبر برائے فروخت
دیار حسن کی سرگرمیاں معاذ اللہ
ہر اک قدم پہ محبت کا امتحاں ہونا
Conclusion
Islamic poetry in Urdu continues to guide hearts toward faith, patience, and remembrance in a world filled with distraction. Each line reminds us of our connection with Allah and the purpose of life. These words carry wisdom drawn from the Quran, the teachings of the Prophet ﷺ, and the experiences of sincere believers.
As you reflect on this collection of Islamic poetry and quotes, let it inspire better character, stronger belief, and inner peace. Share these words, read them in moments of silence, and return to them whenever the heart seeks comfort, guidance, or closeness to Allah.
